وزیر خارجہ سشما سوراج کے گردے کی تبدیلی کرانے کے بعد آج پہلی بار لوک
سبھا پہنچنے پر پورے ایوان نے آج ان کا شاندار خیر مقدم کیا اور ان کی بہتر
صحت اور طویل عمری کے
لئے دعا کی۔محترمہ سوراج 7 نومبر کو گردے کی بیماری کے بعد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز (ایمس) میں داخل ہوئی تھیں ۔بعد میں دس دسمبر کو ان کے گردے کی پیوندکاری کی گئی تھی ۔